اتوار , 28 مئی 2023

خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ گرفتار

چندی گڑھ:بھارت کا اقلیتوں کے خلاف ایک اور قابل مذمت اقدام، انڈین پولیس نے خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ امرت پال سنگھ کو پنجاب کے ضلع موگا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی پنجاب کی پولیس کا کہنا ہے کہ 1 ماہ سے امرت پال سنگھ کو تلاش کیا جا رہا تھا، سکھ رہنما کو آسام کی بدنام زمانہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی حکومت نے امرت پال سنگھ کی اہلیہ کو 2 روز قبل بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں سکھ برداری علیحدہ ریاست خالصتان کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔

امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے خدشے کے پیش نظر بھارتی پنجاب میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، سکھ رہنما کی گرفتاری کے موقع پر بھارتی پولیس نے شہریوں سے پُر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس نے یوکرین کے 20 ڈرون مار گرائے

ماسکو:روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کو گذشتہ روز خارکیف، …