اتوار , 28 مئی 2023

مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کی صیہونی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی: فلسطینی تنظیمیں

مقبوضہ بیت المقدس:جہاد اسلامی اور حماس نے مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کے حالیہ حملے کے نتائج کی بابت صیہونیوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں باب الرحمہ والے حصے پر صیہونی جارحیت مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف جارحانہ سازش کا حصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی کے باب الرحمہ والے حصے پر قبضہ کرنے کی صیہونی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی اور فلسطینی مسجد الاقصی کے خلاف کوئی بھی صیہونی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ فلسطینی عوام مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

تحریک حماس کے ترجمان نے بھی مسجد الاقصی میں باب الرحمہ پر صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس جارحیت کا مقصد بیت المقدس کے مذہبی مقامات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے ہفتے کو مسجد الاقصی کے باب الرحمہ پر حملہ کر کے اس حصے کو نقصان پہنچایا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے:اٹلانٹک کونسل

جدہ:”اٹلانٹک کونسل” تھنک ٹینک کے ماہرین نے جدہ میں بشارالاسد کے عرب ممالک کے سربراہان …