اتوار , 28 مئی 2023

پنجاب جیسے بڑے صوبے میں پہلے انتخابات وفاق پراثرانداز ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے میں پہلے انتخابات وفاق اور صوبوں پراثراندازہوتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو ہاؤس میں کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی عیدملن پارٹی میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین، جمہوریت اورعوام کےحقوق کیلیےجدوجہد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے فیصلےکرنا ہوں گےجو ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں ہوں۔ ہم نسلوں کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کےفروغ کیلیے جدوجہد کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداروں میں تقسیم نظرآرہی ہے جس کا نقصان عوام کو ہورہا ہے۔ ایسےحالات میں عوامی مسائل پرتوجہ دینا مشکل ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ اگرمسائل حل نہ ہوئےتو وقت کےساتھ عوامی مسائل بڑھیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےذریعےبہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہیئں، ذاتی مفادات اور مسائل بالائےطاق رکھ کرملک کےلیےآگے بڑھنا ہوگا کیونکہ سازشی عناصر ملک میں سیاسی افراتفری چاہتےہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اُن کی بہن بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر بی بی فریال تالپور بھی شریک تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی

گلگت بلتستان:  گلگت بلتستان کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد …