منگل , 23 اپریل 2024

ایف آئی اے نے عمران خان کے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کی گرفتاری ظاہر کردی

اسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے سکیورٹی انچارج افتخار رسول گھمن کی گرفتاری ظاہر کردی۔ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار رسول گھمن کو 12 اپریل 2023 کو گرفتار کیا گیا، ملزم افتخار رسول گھمن ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور میں درج مقدمہ نمبر 291/2001 میں گزشتہ 22 سال سے مفرور تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم افتخار رسول گھمن عدالتی احکامات پر کیمپ جیل لاہور میں ہے ایف آئی اے کے پاس نہیں، اسکے علاوہ ملزم افتخار گھمن ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمہ نمبر 06/2023 میں بھی نامزد ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار رسول گھمن کی ایف آئی اے کی تحویل میں ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سکیورٹی کمزور کرنے کیلئے افتخار گھمن کو جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے۔

میرے سیکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال FIA کی تحویل میں ہیں۔ وہ ایک سمندرپار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے نصب العین کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانےپاکستان آئے۔میری سیکورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے انہیں جان…

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، وہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے ہمارا ہاتھ بٹانے پاکستان آئے میری سیکورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے انھیں جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …