منگل , 6 جون 2023

سوڈان میں ہونیوالی لڑائی سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے: اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس نے عالمی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران انتونیو گوتریس نے یوکرین اور سوڈان کے بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں ہو نے والی لڑائی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، جس سے مزید عالمی مسائل جنم لیں گے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ روس کے حملے سے بھی یوکرین کے عوام تباہی کا شکار ہیں، روس کا یوکرین پر حملہ عالمی اقتصادی عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت کسی …