منگل , 6 جون 2023

روس کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، صدر ولادی میر زیلنسکی

کیف: یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے حملے کو پسپا کرنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، یوکرین کی موجودہ زمینی صورتحال ایک چیلنج ہے تاہم ہمارا ملک لڑائی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اپنی فوج کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں، موجودہ صورتحال کو اچھا نہیں کہہ سکتے تاہم ایک سال پہلے کے مقابلے میں ہم کہیں بہتر ہیں، یوکرین کے لوگ اپنے مقبوضہ علاقوں کو واگزار کروانے اور ملک کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بچوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی:حماس

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی …