منگل , 6 جون 2023

یوم نکبت کی مناسبت سے مظاہروں میں اسرائیلی پرچم نذر آتش

مقبوضہ بیت المقدس:مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کے ایک گروہ نے یوم نکبت کی مناسبت سے مظاہرے کے دوران صیہونی حکومت کے پرچم کو نذر آتش کر دیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونزم مخالف یہودیوں کے گروہ ناتوری کارتا نے اس مظاہرے میں فلسطین کے پرچم اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے اس مظاہرے میں صیہونی حکومت کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا اور صیہونزم کو حقیقی یہودیوں کے لیے ایک خطرہ قرار دیا۔

ناتوری کارتا صیہونزم مخالف ایک آرتھوڈوکس یہودی اقلیت ہے۔ اس گروہ کو صیہونزم مخالف یہودیوں کے اتحاد کی تنظیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

چین نے ایران کے ساتھ خلیج فارس کے بعض ممالک کی مشترکہ بحری فوج کی تشکیل کی حمایت کر دی

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ بیجنگ خطے کو محفوظ بنانے …