اتوار , 28 مئی 2023

شہید آیت اللہ سلیمانی نے اسلام، انقلاب اور عوام کے لیے انتہائی مخلصانہ خدمات انجام دیں: آیت اللہ اعرافی

تہران:حوزہ علمیہ کے سرپرست نے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے صوبہ سیستان و بلوچستان اور کاشان میں سابقہ نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن کچھ یوں ہے۔:

بسم‌ الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مرحوم آیت اللہ حاج شیخ عباس علی سلیمانی (طاب ثراہ) کی شہادت کی خبر حوزاتِ علمیہ اور علمائے کرام خصوصاً مازندران، سیستان و بلوچستان سمیت جن شہروں میں انہوں نے خدمات انجام دیں، وہاں کے معززین اور علماءِ کرام کے لئے انتہائی درد و الم کا باعث بنی۔

مختلف مقامات پر اسلام، انقلابِ اسلامی اور مومنین کرام کی مخلصانہ خدمات انجام دینے والے اس مجاہد، خدمت گزار، پرہیزگار اور انقلابی عالم دین کی شہادت پر حضرت ولی عصر (عجل)، رہبر معظم، مراجع کرام، حوزہ علمیہ، مراکز علمی، ان کے عقیدتمندوں، شاگردوں اور مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے شہداء اسلام کے ساتھ محشور ہونے اور اعلی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

عراقی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، عراق کا سوئیٹزر لینڈ سے مطالبہ

بغداد:عراقی وزرات خارجہ نے سوئیٹزرلینڈ کے شہر برن میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے …