منگل , 6 جون 2023

12ویں جماعت میں کم نمبر کیوں آئے؟ مالک مکان کا گھرکرائے پر دینے سے انکار

نئی دہلی: بھارتی شہر بنگلورو ’سلیکون ویلی‘ کی وجہ سے شہرت کا حامل ہے جہاں ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے سوفٹ ویئر انجینئرز ملازمت کے دوران کرائے کے مکان میں رہتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک مالک مکان نے 12 ویں جماعت میں خراب نمبروں کی وجہ سے بنگلورو میں “نوجوان” کو گھر کرائے پر دینے سے انکار کر دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے کرائے اور مکان مالکان کی جانب سے انتہائی زیادہ سیکیورٹی ڈپازٹ جیسے مسائل کی وجہ سے محنت کش طبقے کے لیے سلیکون ویلی میں گھر کا حصول مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

کرایہ دار کی جانب سے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ شبھ نامی صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے ’میں یقین نہیں کر سکتا کہ میرے کزن کو مالک مکان نے کرائے کا فلیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اسے 12ویں جماعت میں 75% ملے اور مالک مکان کو کم از کم 90% کی توقع تھی۔”

شوب نے گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جہاں مالک مکان نے ایک ممکنہ کرایہ دار کو مسترد کر دیا کیونکہ اس کے 12ویں جماعت کے نمبر اتنے زیادہ نہیں تھے جتنے مالک مکان چاہتا تھا۔

کرایہ داروں کے لیے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں کیونکہ مالک مکان بہت زیادہ غیر ضروری تفصیلات اور زیادہ کرایہ مانگتے ہیں۔ محققین کے مطابق سلیکون ویلی میں ممبئی سے زیادہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں

کارڈف: ویلز سے تعلق رکھنے والی خاتون اور دو بچوں کی والدہ میلیسا نے اپنی …