لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے پولیس آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پرویز الٰہی نے لیگل ٹیم کو آئینی پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے آپریشن کیا،پولیس نے چارد اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس جس مقدمے میں گرفتار کرنے آئی اس میں حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے ، پولیس کے پاس سرچ آپریشن کی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں ۔