اتوار , 28 مئی 2023

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی اداروں کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز ،سی ٹی ڈی اور پولیس نے ڈی آئی خان کے چودھوان گاؤں کے قریب کوٹ تگہ میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت ان کے قبضے سے ملنے مقامی کالعدم تنظیم کے کارڈز سے ہوئی۔پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی

گلگت بلتستان:  گلگت بلتستان کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد …