جمعہ , 19 اپریل 2024

بلاول اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان خطوط کا تبادلہ

اسلام آباد : پاکستان اور روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان تہنیتی خطوط کا تبادلہ ہوا۔وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان باہمی خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی قریبی، کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔دوطرفہ تعلقات میں اقتصادی، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نمایاں ہے۔

دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مختلف کثیر الجہتی فورمز پر بھی مشاورت کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …