بدھ , 24 اپریل 2024

اخروٹ کے مزید فوائد کے سائنسی ثبوت مل گئے

کراچی: قدرت کے کارخانے میں اخروٹ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کے متعلق مزید سائنسی شواہد ملے ہیں جو اخروٹ کو ’سپرفوڈ‘ بناتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق اخروٹ دل کے لیے انتہائی مفید ہے، مضر کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دماغ و اکتسابی صلاحیت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اخروٹ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔

اب ہسپانوی سائنسدانوں نے ای کلینک میڈیسن نامی جرنل میں بالخصوص طلبا و طالبات کے تناظر میں کہا ہے کہ اخروٹ ان کے لیے بہت مفید ہے۔ اسکول جانے والے والے بچوں کے ہفتے میں تین مرتبہ اخروٹ دیا جائے تو اس سے ان کی اکتسابی ، دماغی اور ذہنی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب اخروٹ میں دماغ کے لیے انتہائی مفید اجزا دریافت ہوئے ہیں۔

اخروٹ میں ایلفا لائنولینک ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی خوب پایا جاتا ہے۔ اگر بزرگ افراد بھی اخروٹ کھانے کو عادت بنائیں تو اس سے دماغی انحطاط کم ہوسکتا ہے اور الزائیمر یا ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اخروٹ کھانا ہر عمر اور ہر جنس کے لیے یکساں طور پر مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب کچھ مطالعات بتاتے ہیں کہ اخروٹ کھانے سے سرطان کے خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے ۔ دوسری جانب ذیابیطس کے مریض بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …