ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام میں اسرائیلی بمباری، ایک فوجی جاں بحق، 7 زخمی

دمثق : شام کے شہر حلب میں اسرائیلی بمباری سے ایک فوجی جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 زخمی ہو گئے، جارحیت کے نتیجے میں حلب کے ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بند کر دیا گیا۔شامی میڈیا کے مطابق فضائی دفاع نے ملک کے شمال میں حلب کے نواح میں اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا اور متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

فوجی ذریعے نے شامی اخبار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہر کے ارد گرد کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا اور میزائلوں سے فضائی حملہ کیا ہے۔یکم مئی 2023 کو 23 بج کر 35 منٹ پر اسرائیلی دشمن نے حلب کے جنوب مشرق کی سمت سے میزائلوں سے فضائی حملہ کردیا۔ اس جارحیت کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو شہریوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایرانی مقامات، ہتھیاروں کی دکانوں اور حلب ایئرپورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا ہے۔خیال رہے مارچ 2011 کے وسط سے اسرائیل نے شام پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اب تک سینکڑوں حملے کر چکا ہے۔ ان حملوں کا مقصد ایران کو شام میں فوجی موجودگی سے باز رکھنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …