ہفتہ , 20 اپریل 2024

سوڈان ، بغاوت کی سرزمین، 66 سالوں میں بغاوت کے 15 واقعات

فوجی بغاوت کے لحاظ سے سوڈان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

حالیہ دنوں میں فوجی سربراہان کی باہمی چپقلش اور خانہ جنگی کی وجہ سے عالمی ذرائع ابلاغ میں سوڈان شہ سرخیوں میں ہے۔

مبصرین سوڈان کے داخلی بحران کو فوجی بغاوت قرار دے رہے ہیں۔ ذیل میں گزشتہ چند عشروں کے دوران سوڈان میں ہونے والی فوجی بغاوتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

1957 سے اب تک 15 مرتبہ فوجی بغاوت کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

1۔ 1957 میں پہلی مرتبہ جنرل اسماعیل کبیدہ کی سرکردگی میں بعض فوجی افسران نے آزادی کے بعد قائم ہونے والی جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت کی لیکن ناکام ہوگئے۔

2۔ اگلے سال 1958 میں فوجی سربراہ ابراہیم عبود نے چند افسران کے ہمراہ ڈیموکریٹک اتحاد کی جمہوری حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔

3۔ 1969 میں جنرل جعفر النمیری نے ملک میں سیاسی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بغاوت کرکے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

4۔ 1971 میں سوڈانی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ فوجی رہنماؤں نے جنرل النمیری کی حکومت کے خلاف بغاوت کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

5۔ 1973 میں بعض فوجی افسران نے جنرل النمیری پر مغرب کی طرف داری کا الزام لگتے ہوئے دوبارہ بغاوت کی لیکن اس مرتبہ بھی ان کو شکست ہوئی اور جنرل النمیری اقتدار پر براجمان رہے۔

6۔ 1975 میں فوجی افسر حسن حسین نے کودیتا کی کوشش کی لیکن شکست سے دوچار ہونے کے بعد بغاوت میں ملوث فوجیوں کو قید کیا گیا۔

7۔ 1976 میں جنرل محمد نور سعد نے بغاوت کی کوشش کی لیکن جنرل النمیری نے شدت سے کچل دیا۔

8۔ 1985 میں ملک میں شدید احتجاجی مظاہروں کے بعد مسلح افواج نے جنرل النمیری کو اقتدار سے برخاست کرکے جنرل عبدالرحمن سوار الذہب کو ایک سال کے لیے ملک کی نگران حکومت کا سربراہ مقرر کردیا۔

سوڈان ، بغاوت کی سرزمین، 66 سالوں میں بغاوت کے 15 واقعات

9۔ 1989 میں عمر حسن البشیر نے جمہوری حکومت کے وزیر اعظم صادق المہدی کو بغاوت کے ذریعے معزول کردیا۔

10۔ 1990 میں فوج کے دو میجر جنرل عبد القادر الکدرو اور محمد عثمان نے عمر البشیر کی حکومت کے خلاف کودیتا کیا لیکن شکست ہوئی۔ عمر البشیر نے دونوں کو پھانسی دی۔

11۔ 1992 میں کرنل احمد قادر نے بعث پارٹی کے خلاف بغاوت کردی لیکن ان کو بھی ناکامی کا سامنا ہوا۔

12۔ 2019 نے عمر البشیر کے خلاف کئی سال وسیع مظاہروں کے بعد فوج کی نگران کونسل نے عمر البشیر کو معزول کردیا۔

13۔ جولائی 2021 میں فوج کی حکومتی نگران کونسل نے جنرل البرہان اور جنرل حمیدتی کی جانب سے کودیتا کی ناکام کوشش کی خبر دی۔

14۔ ستمبر 2021 میں سوڈانی حکومت نے عمر البشیر کے حامی فوجی اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بغاوت کی کوشش ناکام بنادی۔

15۔ اکتوبر 2021 میں فوجی سربراہ جنرل البرہان نے حکومت کے خلاف کودیتا کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔بشکریہ مہر نیوز

نوٹ:ابلاغ نیوز کا تجزیہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

تصاویر: ورلڈکپ 2023 کے فائنل کے یادگار لمحات

تصاویر: ورلڈکپ 2023 کے فائنل کے یادگار لمحات