منگل , 6 جون 2023

پی ٹی آئی سے مذاکرات:شہبازشریف کل نواز شریف سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کل لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے، جس میں پی ٹی آئی سےمذاکرات کے بعد کی صورتحال پرمشاورت ہوگی ۔شہبازشریف ،نوازشریف سے ملاقات میں انتخابات کاایک ہی تاریخ پرانعقادبارے اتحادیوں میں پائے جانیوالےاختلافات پربھی مشاورت ہوگی، اس کے علاوہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کیساتھ بطوراتحادی الیکشن میں جانےیا نہ جانے پربھی مشاورت کریں گے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی اجلاس بھی ہو گا،جس میں مریم نواز، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف سمیت دیگر پارٹی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔وزیر اعظم شہبازشریف برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی دوپہر لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ برطانیہ 3 روز کا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہوجائیں گی، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں انتخابات ایک دن کرانے کے کیس میں …