اتوار , 28 مئی 2023

سربیا، نوعمر لڑکے کی فائرنگ، 8 طالبعلموں سمیت 9 ہلاک

بلغراد :سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ طالبعلم اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ سربیا میں اسلحے سے متعلق سخت قوانین کے باعث فائرنگ کے واقعات کی تعداد بہت کم ہے، 2013ء میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2007ء میں پیش آئے ایک واقعے میں 9 افراد چل بسے اور 5 زخمی ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق سربیا میں پیش آنے والے واقعے میں بلغراد کے ایلیمینٹری سکول میں 14 سالہ نوجوان کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 طالبعلم اور ایک ٹیچر سمیت سات افراد بھی شدید زخمی بھی ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ساتویں کلاس کے 14 سالہ طالبعلم نے کلاس میں جاکر پہلے ٹیچر کو گولی ماری اور بعد میں کلاس میں موجود طالبعلموں پر گولیاں برسانا شروع کردیں۔

کلاس روم سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہونے والی طالبہ میلان میلوسیوک نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا لڑکا بہت ہی خاموش اور خوش اخلاق تھا اور حال ہی میں ہمارا سکول جوائن کیا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ساتویں کلاس کے چودہ سالہ طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔سربیا کی وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی ٹیچر کی حالت انتہائی نازک ہے ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ایک طالبہ کے سر میں گولی لگی ہے جس کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس نے یوکرین کے 20 ڈرون مار گرائے

ماسکو:روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کو گذشتہ روز خارکیف، …