بدھ , 24 اپریل 2024

پیوٹن پر حملہ ہم نے نہیں کیا، یوکرینی صدر

کیف: یوکرین نے روس کے صدر پیوٹن پر حملہ کرنے کی تردید کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بیان میں کہا کہ روس کے صدر پیوٹن پرحملہ یوکرین نے نہیں کیا۔ ہم اپنی سرزمین پر اپنے لوگوں اور علاقے کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ کیف ماسکو کو نشانہ نہیں بنا رہا اور نہ ہی کریملن پرحملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔کریملن پر حملہ روس کے انتہائی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔

روس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش میں صدارتی محل کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے مئیر نے بغیر اجازت لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …