بدھ , 24 اپریل 2024

فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ڈرون طیارہ مار گرایا

مقبوضہ بیت المقدس:جہادی رہنما خضر عدنان کی شہادت کے بعد مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی جارح افواج کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کررہی ہیں۔ صہیونی ڈرون طیارہ فلسطینی شہر نابلس کی حدود میں داخل ہوگیا تھا جس کو مجاہدین نے سرنگون کردیا۔ اس سے پہلے صہیونی جارح افواج نے نابلس شہر میں رہائشی مکان کو میزائل حملے میں تباہ کردیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے فلسطینی باشندے کے مکان کو گھیرے میں لے کر محاصرہ کردیا تھا۔ واقعے کے بعد فسلطینی جوانوں اور جارح افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور آٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین صہیونی فورسز نے مسلح مجاہدین کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد شہید محمد العزیزی کے مکان کو بھی گھیرے میں لے کر تلاشی لی ہے۔ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مکان کو راکٹ حملہ کرکے تباہ کرنے کی کوشش کی۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے الیاسمینیہ اور الفاطمیہ کو بھی صہیونی فورسز نے محاصرے میں لے کر زخمیوں کی امداد کے لئے طبی عملے کو اندر جانے کی اجازت دینے سے گریز کررہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …