جمعہ , 19 اپریل 2024

مقامات مقدسہ کی حفاظت میں حشد الشعبی کا کردار بے مثال رہا ہے:آیت الله بشیر نجفی

بغداد:عراقی رضا کار فورسز حشد الشعبی کے ایک وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی بشیر نجفی سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، عراقی رضا کار فورسز حشد الشعبی کے ایک وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی بشیر نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے مقامات مقدسہ کے دفاع میں حشد الشعبی کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مقامات مقدسہ کے دفاع میں کردار کو بے مثال قرار دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے عراق کی خودمختاری اور امن کو درہم برہم کرنے کی کوششوں کے بعد، حشد الشعبی نے عراق کے مقامات مقدسہ اور عراقی عوام سمیت ان کے مال اور عزت و آبرو کے دفاع میں عظیم کردار ادا کیا۔

آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے کہا کہ ہر مؤمن کی زمہ داری یہ ہے کہ اس کے اعمال قرب الٰہی کے حصول کیلئے ہوں تاکہ وہ قبول ہوں اور مؤمن کو چاہیئے کہ وہ دین اسلام کو اپنی روزمرہ کی زندگی، سماجی زندگی اور مختلف امور میں نافذ کرے اور اپنی رفتار اور معاملات میں حرام چیزوں کے مرتکب ہونے اور گناہگار ہونے سے اجتناب کرے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …