گوا: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پہنچ گئے، جہاں بھارتی ہم منصب نے ان کا خیر مقدم کیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کے پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔
قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے دونوں رہنماؤں کے ہاتھ ملانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول اور جے شنکر کے درمیان مصافحہ معمول کا رسمی عمل ہے۔دریں اثنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف علاقائی اور اقتصادی تعاون کے لیے ضروری ہے، بلکہ خطے میں امن کے لیے بھی پرافغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی فورمز پر قائدانہ کردار ادا کرتا رہتا ہے۔ جب بڑی طاقتیں امن ساز کا کردار ادا کرتی ہیں، تو ہم اپنے لوگوں کے لیے وسیع تر تعاون، علاقائی یکجہتی اور اقتصادی مواقع کی راہ ہمواریں ہموار کر سکتے ہیں۔