ہفتہ , 20 اپریل 2024

سینیٹ؛ سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی (سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ) کا بل منظور کرلیا گیا، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا، جس میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے ایوان میں بل پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے جعلی بل نامنظور، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔بل کے مطابق سپریم کورٹ کا جو بینچ فیصلہ سنائے گا، نظرثانی کے لیے اس سے بڑا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا حق ایسے متاثرہ شخص کو بھی ہو گا جس کے خلاف بل منظوری سے قبل فیصلہ سنایا گیا ہو۔ نظرثانی کی درخواست اس قانون کی منظوری کے 60 روز کے اندر دائر کرنا ہو گی۔ بل کا اطلاق سپریم کورٹ، ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں پر ہوگا۔ بل کا مقصد سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو وسعت دینا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …