اتوار , 28 مئی 2023

عراق کی جانب سے ایران اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کی کوشش

بغداد:ایک عرب میڈیا نے عراق کی جانب سے ایران اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کی خبر دی ہے۔ العربی الجدید نیوز سائٹ نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بغداد میں مصر اور ایران کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی خبر دی ہے۔

مصری سفارتی ذرائع نے اس نیوز سائٹ کو بتایا کہ مارچ کے آخری ہفتے میں مصری اور ایرانی سیکورٹی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی اور دونوں فریق نے اگلے مرحلے کے دوران دو طرفہ تعلقات کو بتدریج فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔اس ذریعے نے یہ بتایا کہ ثالثی میں پیش رفت کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ عراق دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان بعد کے مرحلے میں ایک اور ملاقات کے لیے ضروری تیاری کر رہا ہے۔

ایک عراقی سیکورٹی اہلکار نے مذاکرات کے اس دور میں دونوں ممالک کی شرکت کی سطح کے بارے میں کہا کہ وہ سیکورٹی اور سفارت کار تھے اور پہلی ملاقات میں زیادہ تفصیلات پر بات نہیں کی گئی تھی اور دوسری ملاقات زیادہ اہم اور گہرائی میں ہونے والی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عراقی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، عراق کا سوئیٹزر لینڈ سے مطالبہ

بغداد:عراقی وزرات خارجہ نے سوئیٹزرلینڈ کے شہر برن میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے …