جمعہ , 19 اپریل 2024

یوکرین کا روس کے 35 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

کیف : یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایک رات میں روس کے 35 ڈرونز مار گرائے۔ روس نے یوکرین پر بمباری تیز کردی ہے۔یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس کی افواج نے ملک بھر میں مختلف اہداف پر راتوں رات روس کی طرف سے لانچ کئے گئے حملوں کے دوران تمام 35 ایرانی ساختہ ’’شاہد‘‘ ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔یوکرینی فوج کی روزانہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ رات بھی 16 میزائل حملے کئے تھے، جن میں خارکیف، کھیرسن، میکولائیو اور اوڈیسہ کے شہر شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرینی فورسز اور آبادی والے علاقوں پر 61 فضائی حملے کئے گئے اور لانچنگ سسٹم کے ذریعے 52 میزائل بھی داغے گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں یوکرین کے عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، اونچی عمارتوں، نجی گھروں اور دیگر شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔بیان کے مطابق ”ویگنر“ باخموت شہر پر اپنا زور دار حملہ جاری رکھنے کیلئے افواج کے ساتھ ملا ہوا ہے، افواج شہر کے مغربی علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

واضح رہے کئی مہینوں سے روسی فوج نے یوکرین کے علاقوں بالخصوص مشرق میں اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں، روسی افواج ڈونباس کے پورے علاقے کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …