جمعرات , 18 اپریل 2024

بھارت؛گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا،ایک شخص زخمی

نیو دہلی : امرتسرمیں گولڈن ٹیمپل کے قریب آج صبح دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن ٹیمپل کی قریبی سڑک پر گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 6 مئی کو بھی گولڈن ٹیمپل کی قریبی سڑک پر دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …