ہفتہ , 20 اپریل 2024

آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں: سردار تنویر کی عمران خان پر شدید تنقید

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے ہی پارٹی قائد عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال سے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔

ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے بعد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …