اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں۔
عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے 12 مئی کو جواب طلب کرلیا۔