جمعہ , 19 اپریل 2024

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی مکمل بند کردی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے موبائل فون سروس بھی بند کردی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے دیگر شہریوں میں بھی انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے متعدد صارفین نے بھی اس حوالے سے شکایات کی ہیں۔

انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صارفین نے ٹویٹر تک رسائی نہ ہونے کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہیں، گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اپیلیکشنز تک رسائی میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …