ہفتہ , 20 اپریل 2024

فخر زمان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ہیرو قومی اوپنر کو سب سے سے زیادہ ووٹ پڑے، بائیں ہاتھ کے بیٹر کا مقابلہ سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیمپمین سے تھا۔

فخر زمان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بننے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ اپریل کا مہینہ ان کیلئے یادگار رہا، وہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں بہترین اننگز کھلینے میں کامیاب رہے۔

راولپنڈی میں لگاتار دو سنچریاں بنانے کی بہت خوشی ہے، دوسرے میچ میں ناقابل شکست 180 رنز کی اننگز ہمیشہ یاد رہے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس دوران تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی نمبر ایک پوزیشن پر بھی قابض رہا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …