منگل , 6 جون 2023

ترک صدر کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اعلان

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نےانتخابات سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پنتالیس فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے اجلاس کے دوران تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔اور کہا کہ تنخواہیں کم آمدنی والے ملازمین کی بڑھائی جارہی ہیں۔ پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں انتخابات ،معاشی صورتحال اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر رجب طیب اردوان کے اقدام کو اپوزیشن نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔۔۔

یہ بھی دیکھیں

یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس

ماسکو: روس کے صدارتی پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپ کو انسانی حقوق …