جمعرات , 25 اپریل 2024

جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ2023 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

ڈھاکہ:آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بے نتیجہ ہونے کی وجہ سے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے جنوبی افریقہ نے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔ آئرش ٹیم کو ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کلین سوئپ کرنا تھا تاہم پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا اور یوں آئرلینڈ کی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

اگر آئرلینڈ کی ٹیم اگلے دو میچز میں فتوحات سمیٹی ہے تو بھی وہ 11 ویں پوزیشن پر اختتام ہوگی، آئرلینڈ کو اب زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی کو ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرتی ہیں، جس میں موجودہ چیمپئن انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان پہلے ہی اپنی جگہ بُک کرچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …