منگل , 23 اپریل 2024

فلسطین پر حملے،ہمیں مکمل طور پر امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، اسرائیل

یروشلم:مقاومتی تحریکوں کے رہنماؤں کی شہادت کے ردعمل میں، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے غاصب اسرائیل کی جانب حملوں کے آغاز پر غاصب صہیونی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تل ابیب کو مکمل طور پر امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے۔

غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں جرائم کے ارتکاب پر امریکہ اور یورپی یونین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تل ابیب اسے جواب دے گا۔

قابض حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف اور داخلی سلامتی سروس (شباک) کے سربراہ تحریکِ قدس کے رکن شہید "علی حسن غالی” کے قاتلانہ آپریشن میں ملوث تھے۔

غاصب صہیونی نیوز سائٹ واللا نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے تجربے کے مطابق، تحریکِ جہادِ اسلامی قدس بٹالین کے کمانڈر کے قتل کے جواب میں اسرائیل کو راکٹوں اور میزائلوں کے حملوں سے نشانہ بنا سکتی ہے۔

غاصب صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے کسوفیم کی صہیونی بستیوں کی طرف 6 مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …