اتوار , 28 مئی 2023

ایرانی وزیر خارجہ کی حماس کے رہنما سے ٹیلیفونک گفتگو،علاقائی صورتحال پر گفتگو

تہران:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ھنیہ نے رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر کو سلام کا پیغام دیتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی پوزیشن پر شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی پٹی پر غاصب صہیونی حکومت کے غیر انسانی اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت، رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے اور بے گناہ فلسطینیوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ھنیہ نے رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر کو سلام کا پیغام دیتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی پوزیشن پر شکریہ ادا کیا اور مزاحمت کی مکمل تیاری اور مزاحمتی گروہوں کی آپسی ہم آہنگی پر زور دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عراقی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، عراق کا سوئیٹزر لینڈ سے مطالبہ

بغداد:عراقی وزرات خارجہ نے سوئیٹزرلینڈ کے شہر برن میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے …