ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی میزائل شکن نظام مقاومتی حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

یروشلم:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل شکن نظام مقاومت کی جانب سے تل ابیب پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل شکن نظام مقاومت کی جانب سے تل ابیب پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔ فلسطین سے فائر ہونے والے راکٹ اور میزائل اسرائیلی پیٹریاٹ سسٹم کو چکمہ دیتے ہوئے تل ابیب کے جنوب میں واقع رحوفوت ٹاؤن کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

فلسطینی ویب سائٹ قدس پریس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم ایک صہیونی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل نے جدید میزائل شکن نظام کو پہلی مرتبہ فعال کردیا تھا۔

عرب ذرائع ابلاغ نے اس سے پہلے انکشاف کیا تھا کہ سحر انگیز عصا کے نام سے معروف دفاعی نظام بھی میزائل حملوں کو نہیں روک سکا تھا۔ یہ نظام اسرائیل اور امریکہ دونوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ حملہ آور ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دراین اثناء روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقاومتی تنظیموں نے غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دوسرے شہروں پر متعدد میزائل داغے ہیں۔ تل ابیب کے طبی ذرائع نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سدیروت اور نتیفوت میں حملوں سے خبردار کرتے ہوئے خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …