جمعرات , 25 اپریل 2024

عدلیہ پر حملہ ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے: شیخ رشید احمد

راولپنڈی:  سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے، ججز کو لٹکانے اور دھرنے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے، کل سے فائنل راؤنڈ شروع ہے، 2 سے 4 ہفتوں میں فیصلہ ہو جائے گا، الیکشن ہوں گے، آگ اور خون کی سیاست ختم ہو کر رہے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ معاشی حالات مخدوش اور بحران سنگین ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے کا ہو گیا ہے، کسی پارٹی کو بین کرنا آسان نہیں ہوگا، فوج کے حساس اداروں کی عمارتوں پر حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں، فوج عظیم ہے، ن لیگ کی فرمائشی، نمائشی اور دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …