بدھ , 7 جون 2023

جرمنی نے یوکرائن کیلئے 3 ارب ڈالر فوجی امداد کا اعلان کردیا

برلن : جرمنی کی حکومت کی طرف سے یوکرین کے لیے اعلان کیے گئے فوجی امدادی پیکج میں 15 لیوپارڈ ون ٹینک، 15 گیپارڈ طیارہ شکن ٹینک اور 200 نگرانی کرنے والے ڈرون بھی شامل ہیں۔جرمن وزارت دفاع کے مطابق اس پیکج میں چار آئرس اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز کے علاوہ 18 ہاؤٹزر بھی شامل ہیں جو گولہ باری کا جدید نظام ہے۔ اس پیکیج کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کا جرمنی کا دورہ بھی متوقع ہے۔

جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی شرپسندوں کی شناخت ہوگئی – گزشتہ روز جرمنی کی جانب سے یوکرین کے لیے اعلان کیے گئے امدادی پیکج کی مالیت تین ارب امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے بعض ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں: یوکرین

کیف:یوکرین کی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے بعض سیکٹروں میں روس …