اتوار , 28 مئی 2023

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی گرفتار

اسلام آباد:پی ٹی آئی کےرہنمافردوس شمیم نقوی کوپولیس نےحراست میں لےلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی کوپہلوان گوٹھ سے حراست میں لیاگیاہے.فردوس شمیم نقوی کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو خفیہ مقام سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید کے خلاف قتل، دہشت گردی جیسے سنگین دفعات کے تحت تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی

گلگت بلتستان:  گلگت بلتستان کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد …