منگل , 6 جون 2023

دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں پاکستان کا 13 واں نمبر، لبنان سرفہرست

اسلام آباد: مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان نے مہنگائی کی دوڑ میں سری لنکا کو بھی مات دے دی ہے۔ غذائی افراط زر کی فہرست میں پاکستان دنیا بھر میں 13 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ڈیفالٹ ہونے والے ملک سری لنکا کا فہرست میں 18 واں نمبر ہے۔

ٹریڈنگ اکنامکس نامی ویب سائٹ کے مطابق لبنان 352 فیصد مہنگائی کے ساتھ دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا، 0.4 فیصد کے ساتھ چین غذائی افراط زر کے حوالے سے دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔

مہنگائی میں اضافے کے بعد پاکستان 48 فیصد کے ساتھ 13ویں نمبر پر ہے پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت 3.84 فیصد کے ساتھ 152ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں …