منگل , 6 جون 2023

انصار اللہ اور سعودی کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز عنقریب صنعاء میں ہوگا

صنعا:یمنی حکام نے صنعاء میں انصار اللہ اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کی اطلاع دی ہے۔یمنی سیاست دان "فواد رشید” نے مستقبل قریب میں صنعاء اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد سعودی عرب اور یمن کے درمیان ہونے والے گزشتہ معاہدوں پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں گفتگو کرنا ہے۔یمنی سیاستدان نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نئے دور کا آغاز تنازعات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

بارٹر ٹریڈ کیا ہوتی ہے اور کیا روس، ایران اور افغانستان کے ساتھ بارٹر ٹریڈ پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو گی؟

(تنویر ملک) پاکستان نے اپنے ہمسایہ ملکوں ایران اور افغانستان کے علاوہ روس کے ساتھ …