منگل , 6 جون 2023

ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ متوقع

کراچی: ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں کم و بیش 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں کم و بیش 20 فیصد اضافہ کر کے اسے 10 ہزار روپے تک کیا جا رہا ہے، یہ اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے اور بڑھائی گئی پنشن کا اطلاق یکم جولائی سے ممکن ہو گا۔

ای او بی آئی پنشنرز فورم کے سیکریٹری الطاف مجاہد نے یاد دلایا ہے پنشن میں 2 ہزار روپے کا آخری اضافہ تین سال قبل ہوا تھا۔ نجی شعبے کے کارکنوں کو ای او بی آئی پنشن محض ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ ملتی ہے، جس میں گزر بسر ایک طرف یومیہ اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔

یہ بھی دیکھیں

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی: ڈالر کے اوپن ریٹ میں نمایاں کمی کے مثبت اثرات جمعرات کو سونے کی …