جمعرات , 25 اپریل 2024

شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے شدید سیلاب کے دوران امداد اور سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے "روڈ ٹو مکہ” منصوبے میں پاکستان کو شامل کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کی، شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران معاہدے سے علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔سعودی نائب وزیر داخلہ نے مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی جڑیں گہری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …