اتوار , 28 مئی 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء نے گزشتہ رات نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا، سابق وزیراعظم کو اپنے وکلاء کے ذریعے نیب کو 20 نکات پر مشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے کل زمان پارک میں 3 صفحات پر مبنی نوٹس موصول کروایا تھا، نوٹس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی

گلگت بلتستان:  گلگت بلتستان کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد …