بدھ , 7 جون 2023

عرب سربراہی اجلاس میں شام کی شرکت پر سعودی عرب کا اظہار مسرت

جدہ:عرب ملکوں کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شام کے صدر بشار اسد کی شرکت میڈیا رپورٹوں کے اہم محور میں تبدیل ہو گئی ہے اور سعودی عرب نے بھی اس اجلاس میں دمشق کی واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد بارہ سال کے وقفے کے بعد جمعہ کے روز جدہ میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں اور ان کی یہ شرکت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک ٹوئیٹ میں شام کے صدر بشار اسد کے دورہ سعودی عرب کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدر بشار اسد کو عرب لیگ کے بتیسویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے سات مئی کو اپنے ایک مشاورتی اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ شام کی عرب لیگ میں رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب شام عرب لیگ میں دوبارہ واپس آجائے گا۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ عرب لیگ کے ارکان کی جانب سے شام کے صدر کی واپسی کا خیرمقدم مشرق وسطی کے علاقے میں ایک اہم سفارتی آواز میں تبدیل ہونے کے لیے قطر کی کوششوں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے کہ جو ابھی تک شام کی عرب لیگ میں واپسی کا مخالف ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ، سیلاب کا خدشہ

کیف:جنوبی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر خیرسوں میں جاری لڑائی میں ایک اہم …