بدھ , 7 جون 2023

روس کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق ہیں، ولادیمیر پیوٹن

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق ہیں۔کونسل آن انٹرنیشنل ریلیشنز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک روس کو درجنوں ریاستوں میں تقسیم کرکے سازش کے ذریعے ہمارے وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اقتصادی، فوجی، تاریخی ثقافت اور اقدار پر حملے کیے جا رہے ہیں، عوام کے بھائی چارے اور اتحاد میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ، سیلاب کا خدشہ

کیف:جنوبی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر خیرسوں میں جاری لڑائی میں ایک اہم …