بدھ , 24 اپریل 2024

ملک میں موٹر کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر70فیصد کمی

کراچی:ملک میں ایک ہزار سی سی تک موٹر کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر70فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ایک ہزار سی سی پاور کی11 ہزار531یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک ہزار سی سی کاروں کے 38ہزار170یونٹس فروخت ہوئے۔ اپریل میں ایک ہزار سی سی کے 276یونٹس موٹرکاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلے میں 71فیصد کم ہے۔ مارچ میں ملک میں ایک ہزار سی سی کاروں کے 964یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں رواں سال اپریل میں ایک ہزار سی سی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر92فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں ملک میں ایک ہزار سی سی کاروں کے 3ہزار568یونٹس فروخت ہوئے تھے جو رواں سال اپریل میں کم ہوکر276یونٹس ہوگئے۔

اعدادوشمار کے مطابق کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …