منگل , 6 جون 2023

آیت اللہ خامنہ ای کا شاندار اور کامیاب سمندری سفر پر بحری فوج کے جوانوں کے نام پیغام

تہران: آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی بحری فوج کے 86ویں بیڑے کے بہادر جوانوں کو ان کے شاندار اور کامیاب سمندری سفر پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب کے پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے 86ویں بیڑے کے بہادر جوانوں کو ان کے شاندار اور کامیاب سمندری سفر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میرے پیاروں! اپنے ہی گھر میں خوش آمدید؛ کامیاب رہو۔واضح رہے کہ بحری فوج کا ۸۶ویں بیڑا 8 مہینے کے طویل سمندری سفر اور 65 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سمندری راستہ طے کرنے کے بعد زمین کا ایک چکر مکمل کر کے ہفتے کے دن دوپہر سے پہلے بندر عباس پر آ کر رکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس

ماسکو: روس کے صدارتی پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپ کو انسانی حقوق …