جمعہ , 19 اپریل 2024

v

لندن:ایک 29 سالہ خاتون کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے انٹرنیٹ پر پوچھا کہ کیا ان کی والدہ نے نوزائیدہ بچے کی بلامعاوضہ دیکھ بھال سے انکار کرکے غلطی کی ہے۔

erika_urrrika نامی صارف نے ریڈٹ فورم پر سوال کیا، ’جب میں کام پر ہوں اگر اس وقت میری ماں میرے بچے کی دیکھ بھال کرنے سے انکار کر دے تو کیا مجھے پریشان ہونا چاہیے۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’وہ اور ان کا ساتھی دونوں کام کرتے ہیں اور کوئی ایک بھی اپنے بچے کے ساتھ گھر رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔‘

انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت نہیں اور وہ بچوں کی دیکھ بھال پر پیسہ خرچ کرنے سے بچنا چاہتے ہیں۔ گھر کا کفیل ہوتے ہوئے وہ کریڈٹ کارڈ کا قرض چکانے اور ایک بڑے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کے لیے پیسے بھی بچا رہی ہیں۔

تاہم نانی نے اپنے نواسے کی مفت دیکھ بھال کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’بہت بزرگ‘ ہیں اور ’ پہلے بھی اپنے بچوں کی پرورش کر چکی ہیں۔‘

ان کی بیٹی نے لکھا، ’یاد رکھیں، میری والدہ کی عمر 64 سال ہے، 1992 کے بعد سے انہوں نے نوکری نہیں کی اور گھریلو ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا، ’اگر مجھے واقعی یہ بچہ پیدا کرنے کی خواہش تھی تو شاید مجھے گھر رہنے کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا جس طرح انہوں نے کیا تھا جبکہ میرا ساتھی کام پر جاتا اور ایک ’روایتی‘ خاندان کی طرح ہماری دیکھ بھال کرتا، اور اگر میرے والدین ایسا کر سکتے ہیں تو ہم بھی کر سکتے ہیں۔‘

جب ریڈٹ صارف نے اپنی والدہ کو اپنی مالی حالت کے بارے میں بتایا تو انہوں نے اپنے نواسے کی دیکھ بھال کے عوض 20 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے معاوضہ مانگا، جس میں لینے کے لیے آنے میں تاخیر کی فیس بھی شامل تھی۔

انہوں نے کہا ’تو کیا میں بے وقوف ہوں جو چاہتی ہوں کہ میری ماں، جو دن بھر گھر رہتی ہیں (میرا یقین کریں، وہ ٹی وی دیکھنے اور کھانا پکانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتیں)، میرے بچے کی مفت دیکھ بھال کریں جبکہ میں اور میرا ساتھی اپنے مالی حالات سدھارنے کرنے کی کوشش کریں؟‘

کمنٹس میں ریڈٹ کے بہت سے صارفین نے بیٹی کو ’حقدار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ماں سے اپنے بچے کی مفت دیکھ بھال کرنے کی توقع رکھ سکتی ہیں۔

ایک شخص نے جواب دیا کہ ‘بے باک اور بدتمیز ہونے پر معذرت، لیکن اگر آپ ان کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تو شاید آپ کو چاہیے کہ بچہ پیدا ہی نہ کریں۔ اگر آپ نے ہمیشہ کام کرنا تھا تو آپ کو دوران حمل اپنی ماں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کرنا چاہیے تھا۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا، ’آپ کی والدہ آپ کے بچے کی دیکھ بھال کی پابند نہیں۔ آپ نے بچہ کیوں پیدا کیا جب آپ کو یہ معلوم نہیں کہ کرنا کیا ہے؟ اور آپ نے پہلے یہ سب کیوں نہیں کیا؟‘

ایک تیسرے شخص نے لکھا: ’آپ کی ماں کسی بھی صورت آپ کے بچے کی دیکھ بھال کرنے کی پابند نہیں۔

یہ ان کی سخاوت ہے کہ وہ معاوضے کے عوض ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ وہ اپنی زندگی اور فارغ وقت کو اپنی مرضی کے مطابق گزارنے کی حقدار ہیں۔ آپ نے قرض میں ڈوبے ہونے کے باوجود ایک بچہ کرنے کا فیصلہ کیا، تو یہ ان کی غلطی نہیں۔

’بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ آپ نے کیا، آپ کی ماں نے نہیں۔ آپ کی ماں ایک بلاوضہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی نہیں ہیں۔‘

ایک اور نے کہا، ’وہ درست کہہ رہی ہیں، انھوں نے اپنے بچوں کی پرورش کر لی ہے۔ اس وقت ان کی دیکھ بھال قابل ستائش ہوگی لیکن لگ رہا ہے کہ آپ یہ سوچ رہی ہیں کہ یہ آپ کا حق ہے کہ وہ آپ کے بچوں کی دیکھ بھال کریں۔‘

ایک شخص نے تبصرہ کیا، آپ اپنی اس خواہش کی وجہ سے بے وقوف نہیں ہیں کہ وہ دیکھ بھال کریں۔ آپ اس لیے بے وقوف ہیں کہ آپ کو توقع تھی کہ وہ کریں گی۔‘

چائلڈ کیئر کمپنی سٹر سٹی کے مطابق 2023 میں امریکہ میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کا اوسط فی گھنٹہ معاوضہ 18.50 ڈالر ہے، جبکہ ’عام طور پر کل وقتی یا مقررہ شیڈول کی بنیاد پر کام کرنے والے آیاؤں کی اوسط فی گھنٹہ آمدن 20 ڈالر ہے۔‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی بے بی سٹر نے ریڈٹ پر ہلچل پیدا کی ہے۔ حال ہی میں ایک خاتون نے اس وقت ایک بحث کو جنم دیا تھا جب انکشاف کیا کہ وہ، عین وقت پر بچے کی دیکھ بھال کی سروسز منسوخ کرنے والے ایک خاندان سے 840 ڈالر میں سے نصف رقم ادا وصول کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

اس بیبی سٹر نے ریڈٹ کے اے آئی ٹی اے فورم کو بتایا کہ وہ عام طور پر رات بھر بچے کی دیکھ بھال کے 100 ڈالر فی رات وصول کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ان تین دنوں کا معاوضہ 840 ڈالر تھا۔ لیکن جب انہیں والدین کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے بچوں کی دیکھ بھال سروس منسوخ کرنے کا اعلان کیا، تو انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں ’تین دن کی تنخواہ نہیں‘ دی گئی۔

عین وقت پرمنسوخی کے جواب میں انہوں نے گاہک سے 480 ڈالر مانگے، جو ’ان تین دنوں میں کام کر کے وہ کم سے کم کماتیں۔‘ اس ماں نے درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ میں ’مزاحیہ‘ ہوں۔

بیبی سٹر نے لکھا کہ اگرچہ اس خاندان کے ساتھ ان کا کوئی معاہدہ نہیں تھا، ’جو کہ غلطی تھی‘ اور ’قانونی طور پر انہیں اسے معاوضہ ادا نہیں کرنا،‘ لیکن اس کے باوجود انہیں لگتا ہے کہ خاندان کے لیے اچھا ہوتا اگر ادائیگی کر دیتا۔

 

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …