بدھ , 24 اپریل 2024

ورلڈ کپ 2023 ،آئی سی سی نے کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔آئی سی سی نے منگل کو تین ہفتوں پر مشتمل اہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کو شامل کیا گیا ہے۔

دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 کی چیمپئن سری لنکا کو آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے جو زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی کے درمیان ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …