جمعہ , 19 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکام کو ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

ابوظہبی:اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان رابطے کی خبریں پہلے بھی ذرائع ابلاغ میں زیرگردش ہیں۔ نتن یاہو نے بن زائد سے ملاقات اور ٹیلیفونک رابطوں کا دعوی کیا ہے۔مقبوضہ فلسطین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد آل خاجہ نے صدر محمد بن زائد کی جانب سے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو اور صدر اسحاق ہرٹزوگ کو اس سال نومبر میں ماحولیاتی حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں دعوت نامہ بھیجنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ صہیونی اعلی حکام میں سے کون اس دعوت کو قبول کرے گا۔

یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے گذشتہ مہینے بتایا تھا کہ بن زائد کے ساتھ باہمی تعلقات اور دیگر امور پر گفتگو کرنے کے لئے نشست رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ عرب امارات کی جانب سے اس بیان کی تردید نہیں کی گئی تھی۔ بیان میں نتن یاہو نے مزید کہا تھا کہ بن زائد نے ٹیلی فون کرکے ان کو یہودیوں کی عید "پسح” کی مناسبت سے مبارک باد دی ہے۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے صہیونی کابینہ کے بعض وزراء کے سخت بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل سے اسلحہ خریدنے کا عمل معطل کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …