اتوار , 28 مئی 2023

علی اکبر احمدیان ایرانی اعلی قومی سلامتی کے نیا سیکریٹری مقرر

تہران:علی اکبر احمدیان کو ایرانی اعلی قومی سلامتی کا نیا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک حکم نامے میں احمدیان کو ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کا نیا سیکرٹری مقرر کیا۔

بریگیڈیئر جنرل علی اکبر احمدیان کو ایڈمرل علی شمخانی کی جگہ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ایڈمیرل شمخانی 10 سال تک سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے اور اس کونسل میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے تھے۔

صدر رئیسی نے اپنے فرمان میں شمخانی کی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔احمدیان اس سے قبل اسلامی سپاہ پاسداران کے اسٹریٹجک سینٹر کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے:اٹلانٹک کونسل

جدہ:”اٹلانٹک کونسل” تھنک ٹینک کے ماہرین نے جدہ میں بشارالاسد کے عرب ممالک کے سربراہان …